Subscribe Us



How to use Not Pad Information in Urdu by Prime Computer College

Class No 8 Basic Computer Course Not Pad Information in Urdu Hindi

 

Prime Computer College Faisalabad Pakistan


نوٹ پیڈ

نوٹ پیڈ کا پروگرام کمپیوٹر میں ڈیفالٹ موجود ہوتاہے ۔نوٹ پیڈ کو کمپیوٹر میں انگلش کی تحر یریں لکھنے کیلئے استعمال کیا جاتاہے ۔کمپیوٹر  اسسر یز میں نوٹ پیڈ کا پرگرام موجود ہوتاہے ۔ اس پر کلک کرنے سے پرگرام اوپن ہو جاتاہے ۔جیسا تصو یر میں دکھادیا گیا ہے ۔

پروگرام میں سب سےاوپر ٹائٹل بار ہوتا ہے جس میں رائٹ سائیڈ پر پروگرام کا نام نوٹ پیڈ اس کے ساتھ ان ٹائٹل جو کہ فائل کا ڈیفالٹ نام ہوتاہے ۔ فائل کو سیو کرتے وقت نام تبدیل کیا جاسکتا ہے اور آخر میں پروگرام کی لوگو ں پکچر موجود ہوتی ہے ۔ٹائٹل بار کی لفٹ سائیڈ پر تین بٹن موجود ہوتے ہیں ۔دراصل یہ بٹن چار قسم کے فنکشن پر فوم کرتے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں ۔

کلوز بٹن

لال رنگ کا بٹن جس پر کروس کا نشان بنا ہوتا ہے پروگرام کو بند کرتے کیلئے استعمال کیا جاتاہے۔

ریسٹورڈاون /مکسیمائز

درمیان والے بٹن کو دبانے سے پروگرام کا سائز چھوٹا ہوجاتاہے اسی بٹن کو دوبارہ دبانےسے پروگرام پوری طرح سکرین پر آجاتاہے۔

مینی مائز

مینی مائز والے بٹن پر ایک چھوٹی سی لائن بنی ہوتی ہے اس کو دبانے سے پروگرام نیچے ٹاسک بار میں آجاتاہے ۔ 

 پروگرام کے درمیان میں نظر آنے والا سفید ایریا ہمارا پیج ہوتاہے ۔جس پر ہم نے اپنی تحریر لکھنا ہوتی ہے ۔تحریر کو لکھنے کیلئے کی بورڈ کا استعمال کیا جاتا ہے ۔اس پیج کے اندر لفٹ سائیڈ پر اوپر کی جانب ایک چھوٹی سی لائن بلنگ کرتی ہوئی نظر آتی ہے اس لائن کو کرسر کہا جاتاہے پیج میں جہا ں پر کرسر ہوگا وہا ں سے ہی لکھائی شروع ہوتی ہے ۔کتاب میں نوٹ پیڈ کی پکچر بھی شامل کی گئی ہے اس پکچر میں نوٹ پیڈکے پیج پر ایک انگریزی جملہ بھی تحریر کیا گیا ہے ۔اس جملہ کے اندر میں شامل تمام حروف شامل ہیں اکثر موقعوں پر ٹائیپنگ سپیڈ کو چیک کرنے کیلئے اداروں میں اس جملے کا استعمال کیا جاتا ہے۔طالب علم کو چاہیے کہ وہ اس جملے کی بار بار پریکٹس کرے ۔

منیو بار کسی بھی منیو پر کلک کرنے سے اس منیو میں موجود آپشن اوپن ہو جاتی ہیں ۔ان آپشن کی مدد سے مختلف کام کئے جا سکتے ہیں پر آپشن کے سامنے اس کی شارٹ کٹ کی بھی موجود ہوتی ہے ۔ شارٹ کٹ کی کو کی بورڈ کی مدد سے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔منیو میں موجود چند اہم آپشن ان کی شارٹ کٹ کیز اور تفصیلات درج ذیل ہیں طالب علم ان کا بغور مطالعہ کر یں ۔

فائل منیو

فائل منیو  میں نیو ،اوپن ، سیو ، پرنٹ اور کلوز کی آپشن موجود ہوتی ہیں ان کی شارٹ کٹ کیز اور تفصیلات درج ذیل ہیں ۔

نیو

نیو کی آپشن پر کلک کرنے سے نیو پیج اوپن ہوجاتا ہے ۔

اوپن

پہلے سے بنی ہوئی فائل کو اوپن کرنے کیلئے اس آپشن کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

سیو

فائل کو تیار کر لینے کے بعد کمپیوٹر میں سیو کرنے کیلئے اس آپشن کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

پرنٹ

اس آپشن کا استعمال فائل کا پرنٹ لینے کیلئے کیا جاتا ہے ۔

ایڈٹ منیو

اس منیو میں موجود زیادہ اہم آپشنز کٹ کاپی اور پیسٹکی ہوتی ہیں لیکن اس کا استعمال کرنے سے پہلے لکھے ہوئے ورڈ کو سلیکٹ کرنا لازمی ہوتا ہے ۔لفظوں کو ماؤس کی مدد سے بھی سلیکٹ

کیا جاتا ہے کسی بھی لائن کے اوپر ماؤس کے ایرو کاڈریگ کرنے سے وہ لائن سلیکٹ ہو جاتی ہے ۔ یا پھر یہ کام کی بورڈکی مدد سے بھی کیا جا سکتا ہے ۔جہاں پر کرسر ہو گا وہاں سے ہی سلیکشن شروع ہو گی ۔کی بورڈ پر موجود ایرو کیز کی مدد سے کرسر کو کسی بھی جانب موو کیا جاسکتا ہے ۔کی بورڈ سے سلیکشن کرنے کیلئے کی بورڈ پر مو جود شفٹ کا بٹن دبا کر رکھنے پر اور ایرو کیز کو کسی بھی جانب موو کرنے پر ورڈ سلیکٹ ہو جاتا ہے ۔ایڈٹ منیو میں موجود چند اہم آپشن درج ذیل ہیں ۔

انڈو

کسی بھی پروگرام میں ایک قدم پیچھے جانے کیلئے اس آپشن کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

کٹ

کسی بھی لفظ کو  ایک جگہ سے ختم کر کے دوسری جگہ پر لکھنے کیلئے اس آپشن کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

کاپی

اس آپشن کے استعمال سے لفظ پہلی جگہ پر بھی موجود رہتا ہے اور نئی جگہ پر بھی لکھا جا سکتا ہے ۔

پیسٹ

لفظ کو کٹ یا کاپی کرنے کے بعد نیو جگہ پر لکھنے کیلئے اس آپشن کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

ڈیلیٹ

کسی بھی لفظ کو مٹانے کیلئے ڈیلیٹ کی آپشن کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

Post a Comment

0 Comments